کیا تراویح پورا رمضان المبارک پڑھنا لازمی ہے؟یاد رکھیں کہ 20 رکعت تراویح رمضان کی تمام راتوں میں ہر عاقل، بالغ مسلمان مرد و عورت کا ادا کرنا سنت موکدہ ہے.
اس کا مطلب یہ ہوا کہ رمضان کی تمام راتوں میں آخر تک تراویح پڑھنی ہوگی۔
.یہ نماز ہر عاقل بالغ مسلمان مرد و عورت دونوں کو ادا کرنا ہے
یہ سنت موکدہ ہے اور
تراویح کی رکعات 20 ہے
آج کل بعض لوگ 5 روزہ تراویح 10 روزہ تراویح پڑھ لیتے ہیں اور اس کے بعد سمجھتے ہیں تراویح معاف ہو گئی اور جب انہیں کہیں کہ جی تراویح پڑھیں سامنے سے کہتے ہیں جی ہم نے تو پورا قران سن لیا ہے
یاد رکھیے کہ جہاں پر باقاعدہ امام مقرر کر کے جماعت ہو وہاں پر ایک قران کا ختم بھی سنت موکدہ ہے اور 20 رکعت تراویح رمضان کے تمام راتوں میں ادا کرنا بھی سنت موکدہ ہے
اگر آپ نے پانچ روزہ یا دس روزہ یا آٹھ روزہ تراویح پڑھ بھی لی ہے تو قران سننے کی سنت تو آپ نے پوری کر لی لیکن جو ہر رات تراویح 20 رکعت پڑھنا تھی وہ سنت کون پوری کرے گا تو یہ بڑی خطرناک صورتحال ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم نے قران سن لیا اب ہم پر تراویح معاف ہو گئی ہے اور وہ ادا نہیں کرتے تو گنہگار ہوں گے۔
اس طرح پتہ چلا کہ خواتین کے لیے بھی سنت موکدہ ہے یہ صرف مردوں کی نماز نہیں ہے بلکہ بہنیں اپنے گھر میں بھی اس طرح 20 رکعت تراویح باقاعدہ سورتوں سے پڑھیں گی اور چھوٹی چھوٹی سورتوں کے ذریعے پوری کریں گی سورتوں میں ترتیب ضروری نہیں ہے اگر چاہیں تو ہر رکعت میں ایک دفعہ الحمد شریف اور سورہ اخلاص پڑھ لیں کوئی مسئلہ نہیں ہے بالکل کامل و اکمل نماز ہوگی۔۔
تراویح کی جماعت سنت موکدہ علی الکفایہ ہے یعنی اگر محلے میں سے چند لوگ مسجد میں آگئے اور جماعت قائم کر لی تو کافی ہے۔
تمام لوگوں کا مسجد میں آنا اور جماعت قائم کرنا لازم نہیں ہے لیکن اسکا مطلب میں کوئی ترغیب نہیں دے رہا ہوں کہ آپ اپنے گھر میں پڑھیں بس حکم بیان کرنا مقصود ہے۔ افضل یہی ہے کہ آپ مسجد میں تشریف لائیں اور باقاعدہ جماعت کے ساتھ ہی نماز پڑھیں لیکن اگر بالفرض کوئی سستی کرتا ہے، کسی دن جماعت کے لیے نہیں آتا اور وہ گھر میں نماز پڑھ لیتا ہے تو گنہگار نہیں ہوگا کیونکہ یہ تراویح کی جماعت سنت موکدہ تو ہے لیکن علی الکفایہ ہے علی الکفایہ وہی عبادت ہوتی ہے کہ بہت سارے لوگوں کی طرف سے اگر چند لوگوں نے ادا کر لی تو سب کے سب بری الزمہ ہو جاتے ہیں
![Add a heading](https://quotefullife.in/wp-content/uploads/2024/03/Add-a-heading-1068x680.jpg)