کون کون بیمار لوگ روزہ چھوڑ سکتے ہیں؟

-

کون کون بیمار لوگ روزہ چھوڑ سکتے ہیں؟
اگر کسی کو کوئی سیریس بیماری ہے تو اس کی بنا پہ وہ روزہ چھوڑ سکتا ہے لیکن ہر بیماری پر یہ حکم نہیں بلکہ وہ بیماری جو واقعی روزے میں شدید تکلیف کا باعث بنے یا اگر ہم اسی بیماری میں روزہ رکھ لیں گے تو ہمارا مرض اور بڑھ جائے گا یا بہت دیر میں ٹھیک ہوگا تو وہ مرض روزہ چھوڑنے کے لیے عذر بن سکتا ہے اور یہ کیسے پتہ چلے گا اس کے لیے علماء نے فرمایا کہ تین ذرائع ہیں ان میں سے ایک ذریعہ یا ایک دلیل ضرور ہونی چاہیے مثلاً کوئی ماہر ڈاکٹر یہ کہے کہ اگر آپ نے روزہ رکھا تو آپ کا حال خراب ہو جائے گا یا یہ نقصان ہو جائے گا یا پھر
آپ نے سابقہ زندگی کا کوئی تجربہ ذہن میں رکھا ہوا ہے جیسا کہ پچھلے رمضان کسی بیماری میں روزہ رکھا تھا تو بہت ہی حالت خراب ہو گئی تھی تو میں یہ روزہ نہیں رکھ سکتا ہوں یعنی بھوک برداشت ہی نہیں ہوتی اور اس کی وجہ سے مرض بڑھتا ہے تو وہ سابقہ تجربہ پر بھی چل سکتا ہے اور ایک ہوتا ہے
موجودہ مشاہدہ کہ آپ نے روزہ رکھا اور طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی تو اپ روزہ توڑ سکتے ہیں اور جب یہ اپ نے دیکھا کہ طبیعت زیادہ خراب ہو گئی ہے، ہاتھوں میں آگئے تھے آپ کو ہاسپٹل لے جانا پڑا تو پھر اگلے روزہ آپ چھوڑ سکتے ہیں کہ دوبارہ طبیعت خراب ہو نا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

FOLLOW US

0FansLike
0FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
spot_img

Related Stories